ڈیڑھ ارب شائقین کرکٹ میچ دیکھیں گے

کرکٹ کھیلنے والے آٹھ بڑے ملکوں کے درمیان انگلینڈ اور ویلیزمیں چھ جون سے شروع ہونے والے چیمپیئن ٹرافی کے مقابلے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب کرکٹ شائقین ٹی وی کے ذریعے دیکھ پائیں گے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے مطابق ان کھیلوں کی نشریات کے حقوق سٹار ٹی وی کے پاس ہیں۔ سٹار ٹی وی کے مختلف عالمی نشریاتی اداروں سے معاہدات کے تحت ان میچوں کی براہ راست نشریات آسریلیا سے لے کے شمالی امریکہ اور کینیڈا میں بھی دیکھی جا سکیں گے۔

پاکستان میں ان میچوں کے نشر کرنے کے حقوق پاکستان کے سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن کے پاس ہیں۔

آسٹریلیا میں ان میچوں کے نشریاتی حقوق فوکس سپورٹس کے پاس ہیں۔ جبکہ برطانیہ میں بی سکائی بی، نیوزی لینڈ میں سکائی ٹی وی، جنوبی افریقہ میں سپر سپورٹس اور مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں پہلا ٹی وی سے یہ نشریات دیکھی جا سکیں گی۔ امریکہ اور جزائر غرب الہند میں ای این پی ایس یہ میچ کرکٹ کے شایقین تک پہنچائے گی۔

سٹار سپورٹس ان میچوں کی کوریج میں انتیس کیمرے استعمال کرے گا جن میں سپائڈر کیم، جدید ہاک آئی کیمرہ، ہاٹ سپاٹ اور الٹرا موشن کیمرہ بھی شامل ہوں گے اور یہ سب ہائی ڈیفنیشن نشریات ہوں گی۔

اس کے علاوہ پہلی مرتبہ ان میچوں میں ڈولبی پانچ اعشاریہ ایک سرانوڈ ساونڈ استمال ہو گا۔

ان میچوں کے کمنٹیٹر اور ماہرین میں سابق کرکٹر وسیم اکرم بھی شامل ہیں۔