لارڈز: پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ فاتح

لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

نیوزی لینڈ نے 228 رنز کا مطلوبہ ہدف 46.1 اوور میں حاصل کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات مارٹن گپٹل کی شاندار اور ناقابلِ شکست سنچری تھی۔

مارٹن گپٹل نے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز راس ٹیلر رہے، انھوں نے 9 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن نے 3 اور سوان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا تھا۔

انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرسٹوفر نے 2 چوکوں کی مدد سے 36 جبکہ ایلسٹر کک نے 5 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سودی نے 3 اور نیتھن مکلم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں