وارم اپ میچ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

اوول میں کھیلے جانے والے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ایک وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 203 رنز کا مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 46.3 اوورز میں پورا کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے عمران فرحت نے 5 چوکوں کی مدد سے 56 جبکہ محمد حفیظ نے8 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹسوبے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے میکلارن نے 6 چوکوں کی مدد سے 55 رنز جبکہ جے پی ڈومنی نے 1 چوکے کی مدد سے 43 رنز بنائے۔

ایک موقع پر جنوبی افریقہ کے 83 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، اسد علی نے 3 اور جنید خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس وارم اپ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ میں چھ جون سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل وارم میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اتوار کو برمنگھم میں کھیلے جانے والے ایک وارم اپ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے تھی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 6 سے 23 جون تک انگلینڈ میں کھیلی جا رہی ہے۔ پاکستانی ٹیم گروپ بی میں ہے۔

پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 7 جون کو اوول میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔ 10 جون کو اس کا دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف ایجبسٹن میں ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 جون کو ایجبسٹن میں مدِمقابل ہوں گی۔

اسی بارے میں