وارم اپ میچ، بھارت کی آسٹریلیا کو بڑی شکست

Image caption بھارت کے یاددو نے پانچ، شرما نے تین اور ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کارڈیف میں کھیلے جانے والے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ایک وارم اپ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 243 رنز سے شکست دے دی ہے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا کی ساری ٹیم 23.3 اوورز میں 65 رنز پر بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے نمایاں بلے باز وگیس رہے جنہوں نے 23 رنز بنائے۔

اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ آسٹریلیا کی طرح بھارت کی اننگ کا آغاز بھی برا تھا اور اس کے 55 کے مجموعی سکور پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

اس کے بعد کپتان دھونی اور کارتھک کے درمیان 211 رنز کی شراکت داری ہوئی اور میچ کی صورتحال تبدیل ہو گئی۔

کارتھک نے 146 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ دھونی 91 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کے یاددو نے پانچ، شرما نے تین اور ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسی بارے میں