دلچسپ مقابلے میں سری لنکا کو شکست

انگلینڈ اور ویلز میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

کارڈیف میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 139 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 36.3 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

سری لنکا کی طرح نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ سری لنکا کے 34 پر چار کھلاڑی آؤٹ تھے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 49 پر چار وکٹیں گنوا چکی تھی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز میں میکلم 32 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ سری لنکا کے ملینگا نے چار بلے باز آوٹ کئے۔

اس سے پہلے سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوا اور اس کی ساری ٹیم 37.5 اوورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کے وکٹ کیپر سنگاکارا 68 رنزبنا کر بہترین سکورر رہے جبکہ اننگز میں دوسرا بڑا سکور 20 رنز تھا جو دلشان نے سکور کیا۔

سری لنکا کی جانب سے پریرا اور دلشان نے اننگز شروع کی اور دونوں مجموعی طور پر ستائیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میکلیہن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

آئی سی سی کے مطابق یہ چیمپیئنز ٹرافی کا آخری مقابلہ ہے اور اس کے بعد وہ اس قسم کا ٹورنامنٹ کرانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

چھ سے تئیس جون تک منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور گروپ اے میں سنیچر کو مدِمقابل ان دونوں ٹیموں کے علاوہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

اسی بارے میں