انگلینڈ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں

انگلینڈ اور ویلز میں کھیلی جا رہی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

انگلینڈ نے 176 رنز کا ہدف 37.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی جانب سے جوناتھن ٹراٹ نے 10 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 78 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز ایئن مورگن رہے، انھوں نے2 چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 175 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے انگرم اور ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا۔

جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور ایک رنز کے مجموعی سکور پر انگرام بغیر کوئی سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔

دو رنز کے مجموعی سکور پر جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب ہاشم آملہ ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایک موقع پر جنوبی افریقہ کے 80 رنز کے مجموعی سکور پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے تاہم اس کے بعد ملر اور کلینویٹ کے درمیان 95 رنز کی شرکت داری قائم ہوئی۔

کلینویٹ 43 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ ملر 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سےکرس براڈ اور ٹریڈویل نے 3، 3 جیمز اینڈرسن نے 2 اور سٹیون فِن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اسی بارے میں