ایشز سیریز سے پہلے پیٹرسن کی واپسی

Image caption کیون پیٹرسن نے ماضی کی کئی ایشز سیریز میں انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا

انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن تین ماہ تک انگلینڈ کی ٹیم سے دور رہنے کے بعد فٹ ہو کر ایک بار پھر میدان میں اتر آئے ہیں۔

انگلش بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جانے والے کیون پیٹرسن پچھلے کئی ماہ سے گھٹنے کی تکلیف کی وجہ انگلینڈ کی ٹیم کاحصہ نہیں بن سکے ہیں۔

انہوں نے اپنے علاج کے بعد سنیچر کے روز سرے کاؤنٹی کے خلاف میچ میں حصہ لیا اور چار اوور بولنگ کی۔ کیون پیٹرسن یارکشائر کی طرف سے کھیلتے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے کیون پیٹرسن ہمیشہ اپنی کارکردگی یا پھر اپنے بیان کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے ہم کھلاڑیوں کے بارے میں مخالف ٹیم کو اشتعال انگیز پیغامات بھیجنے خود کو مصیبت میں مبتلا کیا۔ انہیں ٹیم سے نکال دیا گیا اور بعد میں اپنے کیے پر ندامت کا کئی بار اظہار کرنےکے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا۔

کیون پیٹرسن کو کپتان اینڈریو سٹراس سے معافی مانگنے پر دورہ بھارت کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا جہاں انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ممبئی ٹیسٹ میچ میں ایک سو چھیاسی رنز سکور کیے۔

اس سیریز میں انگلینڈ نے بھارت کو اٹھائیس برس کے طویل انتظار کے بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔