نجم سیٹھی پی سی بی کے عبوری چیئرمین تعینات

معروف صحافی اور پنجاب کے سابق نگراں وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا عبوری چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔

اتوار کو لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بورڈ کے تمام معاملات انتہائی شفاف انداز میں نمٹائے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے یہ ذمہ داری طویل عرصے کے لیے قبول نہیں کی اور وہ بورڈ اور ٹیم میں نظم و ضبط لانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکاء اشرف کو پی سی بی کے چیئرمین کا عہدہ رکھنے سے روک دیا تھا اور ان کی تقرری کو ایک آلودہ فیصلہ کہا تھا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکومت کو ہدایات جاری کی تھیں کہ ذکاء اشرف کو ہٹا کر پی سی بی کے لیے قائم مقام چیئرمین رکھا جائے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ذکاء اشرف کو برطانیہ میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت سے بھی روک دیا تھا۔

اسی بارے میں