اولمپک مشعل خلا میں بھیجی جائے گی

سال دو ہزار چودہ کی سرمائی اولمپکس کی مشعل بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر بھیجی جائے گی۔

موسم سرما کے اولمپک مقابلے آئندہ سال روس کے شہر سوچی میں منعقد ہوں گے۔

روس کی وفاقی خلائی ایجنسی اولمپک نومبر میں مشعل کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر بھیجی گی۔

سپیس سٹیشن پر موجود دو روسی خلا باز مشعل کے ساتھ خلائی چہل قدمی کریں گے۔

اولمپک مقابلوں کے سلسلے میں مشعل کا سفر اکتوبر میں شروع ہو گا۔

سوچی اولمپک مقابلوں کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ دمتری چرنیکوف کا کہنا ہے کہ’دو روسی خلا بازوں کیسوچی اولمپک سال دو ہزار چودہ کی ٹارچ کے ساتھ چہل قدمی ایک تاریخی لمحہ ہو گا۔

سال دو ہزار سات میں سوچی کو سرمائی اولمپکس کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں