پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ فاتح

Image caption نیوزی لینڈ کے ہمیش ردرفورڈ کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

اوول میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

انگلینڈ کی ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنا پائی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی جانب سے لیوک رائٹ نے 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز ایلکس ہیلز رہے، انھوں نے 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 39 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے نیتھن مکلم، ائین بٹلر اور رونی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن مکلم نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 جبکہ ہمیش ردرفورڈ نے 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔

دونوں بلے بازووں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 67 گیندوں پر 114 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے ہمیش ردرفورڈ کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

منگل کو کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں