ماریان بارٹولی نئی ویمبلڈن چیمپئن

Image caption ماریان بارٹولی نے پہلی بار گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا ہے

فرانس کی ماریان بارٹولی نے عورتوں کے ویمبلڈن فائنل میں اپنی جرمن حریف سبین لزیکی کو ایک یکطرفہ مقابلے میں ہرا کر نئی ویمبلڈن چیمپئن بن گئی ہیں۔

اٹھائیس سالہ ماریان بارٹولی کا یہ گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ وہ پانچ سال پہلے ویمبلڈن فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیم سے ہار گئی تھیں۔

عورتوں کا ویمبلڈن فائنل برطانیہ کے رواں موسم گرما کے گرم ترین دن کھیلا گیا۔ سنیچر کو ویمبلڈن میں درجہ حرات ستائیس ڈگری ریکارڈ کیاگیا جو اس سیزن ابھی تک سب سے گرم دن تھا۔

ماریان بارٹولی ویمبلڈن کی تاریخ کی چھٹی ایسی کھلاڑی ہیں جس نے فائنل میں کوئی سیٹ ہارے بغیر ٹائیٹل جیت لیا۔

ماریان بارٹولی نے میچ کے ابتد سے اپنی حریف پر دباؤ بڑھا لیا اور کسی لمحے پر بھی سبین لزیکی کو کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ انہوں نے پہلےسیٹ چھ ایک کے واضح مارجن سےفتح حاصل کی۔

تیئیس سالہ سبین لزیکی نے عالمی سرینا ولیمز کو ہرا کر سیمی فائنل میں کھیلنے کے کوالیفائی کیا تھا۔ انہیں ٹورنامنٹ کا فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا لیکن فائنل مقابلے ماریان بارٹولی کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہیں۔

دوسرے سیٹ میں سبین لزیکی نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا لیکن وہ یہ سیٹ بھی چھ چار سے ہار گئیں اور اس طرح ماریان بارٹولی پہلی بار ویمبلڈن ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

اتوار کو برطانیہ کے اینڈی مرے اور کروشیا کے نوان چاکوچ کے مابین مردوں کا فائنل کھیلا جائے گا۔