نائیجیریا: 79 گول سے جیت پر کلب معطل

افریقی ملک نائیجیریا میں چار فٹبال کلبوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ان چاروں کلبوں نے دو ایسے میچ کھیلے جن کے اختتام پر سکور اناسی کے مقابلے میں صفر اور ستاسٹھ کے مقابلے میں صفر گول تھا۔

پلیٹو یونائٹڈ نے اکربا فٹبال کلب کو اناسی کے مقابلے میں صفرگول سے ہرایا جبکہ پولیس مشین فٹبال کلب نے ببایارو کو ستاسٹھ کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی۔

ان میچوں سے پہلے پلیٹو یونائٹڈ اور پولیس مشین فٹبال کلب دونوں کے لیگ میں پوائنٹ برابر تھے اور ان میچوں کے نتائج پر کسی بھی ایک ٹیم کے قومی لیگ میں پہنچنے کا انحصار تھا۔

نائیجیریئن فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین موکے امہ کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ناقابلِ قبول ہے اور یہ ایک بہت بڑا سکینڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’چاروں ٹیموں کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ہم معاملے کی تفتیش کریں گے اور اس کی طے تک پہنچیں گے۔

پلیٹو یونائٹڈ نےاپنے میچ کے دوسرے ہاف میں بہتر گول کیے جبکہ پولیس مشین نے میچ میں وقفے کے بعد اکسٹھ گول کیے۔

ان نتائج کے لحاظ سے پلیٹو یونائٹڈ گولوں میں فرق کی بنیاد پر پولیس مشن سے آگے نکل گئی تھی۔

نائیجیریئن فٹبال فیڈریشن کے اہلکار ڈاکٹر محمد سانوسی نے اس بات کی یقیب دہانی کروائی کہ مقابلوں کی انتظامی کمیٹی تحقیقات کر کے اس معاملے میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دے گی۔

اسی بارے میں