اصافا پاول، ٹائسن گے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام

Image caption اوصافا پاول (دائیں) کا تعلق جمیکا اور ٹائسن گے کا امریکہ سے ہے

امریکی ایتھلیٹ ٹائسن گے اور جمیکا سے تعلق رکھنے والے سو میٹر دوڑ کے سابق عالمی ریکارڈ ہولڈر اصافا پاول ممنوعہ ادویات کے استعمال کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

30 سالہ ٹائسن گے کم سے کم وقت میں 100 میٹر کا فاصلہ طے کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

انہیں امریکہ کی انٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ انہوں نے مئی میں ایک مقابلے کے دوران اپنے پیشاب کا جو نمونہ دیا تھا اس میں ممنوعہ ادویات کے اثرات ملے ہیں۔

اصافا پاول کے معاملات کا انتظام کرنے والی کمپنی نے بھی تصدیق کی ہے کہ جمیکن ایتھلیٹ پر بھی ممنوعہ ادویات کے استعمال کا الزام ثابت ہوا ہے۔

اصافا کے علاوہ جمیکا کی ہی ایک اور ایتھلیٹ شیرون سمپسن بھی ڈرگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

اولمپکس میں چار ضرب سو میٹر ریلے ریس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی جمیکن ٹیم کی رکن نے اتوار کو کہا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ ہونے والے قومی مقابلوں میں دورانِ خون پر اثر ڈالنے والی دوا کے استعمال کی مرتکب ہوئی تھیں۔

اسی بارے میں