سینٹ لوشیا: پاکستان، ویسٹ انڈیز کا میچ برابر

Image caption سیریز کا اگلا میچ اکیس جولائی کو سینٹ لوشیا ہی میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرامیچ برابر ہو گیا ہے۔

جمعہ کو سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 230 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔پاکستان کی اننگز میں کپتان مصباح الحق نے 75 رنز بنائے جبکہ عمر اکمل نے 40 رنز سکور کیے۔ ویسٹ انڈیز کے براؤ اور ہولڈر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

230 رنز ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا اور ویسٹ انڈیز کے اوپنر بلے باز مجموعی سکور میں 8اور 6رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آوٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سمنز نے 75 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ مارلن سموئیل نے 46 رنز بنائے۔

آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے پندرہ رنز چاہیے تھے۔۔ ویسٹ انڈیز نے آخری اوور میں ایک چوکا اور چھکا لگا میچ کو مزید سنسی خیز بنا دیا۔

میچ کی آخری گیند پر ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے 3 رنز درکار تھے لیکن 2 رنز بنائے اور 229 کے مجموعی رنز پر میچ برابر ہو گیا۔

پاکستان کے طرف سے سعید اجمل اور جنید خان نے 3،3 وکٹیں لیں۔

پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

سیریز کا اگلا میچ اکیس جولائی کو سینٹ لوشیا ہی میں کھیلا جائے گا۔

اس سے پہلے گیانا میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 126 رنز سے شکست دے دی تھی جبکہ گیانا میں ہی کھیلے جانے والا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز 37 رنز سے جیت گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران پانچ ون ڈے میچوں کے علاوہ دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلے گی۔

اسی بارے میں