کیون پیٹرسن لارڈز ٹیسٹ سے باہر ہو گئے

Image caption کیون پیٹرسن نے لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 2 اور دوسری اننگز میں 5 رنز بنائے

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیون پیٹرسن زخمی ہونے کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈنگ نہیں کر سکیں گے۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ کیون پیٹرسن کو آسٹریلیا کے خلاف یکم اگست سے شروع ہونے والے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں کھلانے کا فیصلہ ان کی فٹنس کو مدِ نظر رکھ کر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کیون پیٹرسن لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں خاص کاررکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے تھے۔

کیون پیٹرسن نے لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 2 اور دوسری اننگز میں 5 رنز بنائے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی ترجمان نے کہا ہے کہ کیون پیٹرسن زخمی ہونے کی وجہ سے لارڈز ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔

ترجمان کے مطابق کیون پیٹرسن جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ اب لارڈز ٹیسٹ کے باقی دو دنوں میں فیلڈنگ نہیں کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کیون پیٹرسن کے زخم کا مسلسل مشاہدہ کیا جائے گا اور یکم اگست سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں انھیں ٹیم میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ان کے زخم کی نوعیت دیکھ کر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کیون پیٹرسن رواں سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے دورے کے موقع پر زخمی ہو کر دورہ چھوڑ کر واپس آ گئے تھے۔

اسی بارے میں