جنوبی افریقہ کو سترہ رنز سے شکست

Image caption سری لنکا کی جانب ہیراتھ نے دو وکٹیں حاصل کیں

سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو سترہ رنز سے شکست دے دی ہے۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز سکور کیے۔

بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئیس نظام کے تحت جنوبی افریقہ کو اکیس اوورز میں 122 رنز سکور کرنے تھے۔ تاہم جنوبی افریقہ جواب میں اکیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا سکی۔

سری لنکن اننگز میں نمایاں کارکردگی تلکارتنے دلشان اور دنیش چندی مل نے دکھائی اور ان دونوں نے تینتالیس تینتالیس رنز کی اننگز کھیلیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مورکل تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئی کھلاڑی بھی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ اوپنر پیٹرسن نے سب سے زیادہ سکور کیا۔ انہوں نے 24 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب ہیراتھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سنیچر کو کولمبو میں ہی کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 180 رنز سے شکست دے دی تھی۔

اسی بارے میں