پالیکلے: جنوبی افریقہ کی جیت

Image caption تھریسا پریرا نے 49 گیندوں میں 65 رنز بنائے

پالیکلے میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 56 رنز سے شکست دے دی ہے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 85 جبکہ اے بی ڈویلیئرز نے 3 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے مینڈس نے 3 اور پریرانے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا جواب میں 167 رنز ہی بنا سکا۔ سری لنکا کا کوئی بیٹسمین جم کر کھیل نہ سکا۔

قابل ذکر بیٹنگ تھریسا پریرا کی رہی۔ انہوں نے 49 گیندوں میں 65 رنز بنائے۔ انہوں نے پانچ چوکے اور پانچ چھکے مارے۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو سترہ رنز سے شکست دے تھی جبکہ کولمبو میں ہی پہلے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 180 رنز سے ہرایا تھا۔

اسی بارے میں