ورلڈ کپ: پاکستان، بھارت ایک ہی پُول میں

کرکٹ کے عالمی ورلڈ کے منتظمین نے 2015 میں ہونے والے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پاکستان اور بھارت پول بی میں ہیں۔

پول اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور دو کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں ہوں گی۔

پول بی میں جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور ایک کوالیفائی کرنے والی ٹیم ہو گی۔

آئرلینڈ نے پہلے ہی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

سنہ 2015 میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

آخری بار اس گراؤنڈ پر ورلڈ کپ کا فائنل 1992 میں کھیلا گیا تھا جس میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔

عالمی کرکٹ ورلڈ کپ پہلی بار 1975 میں کھیلا گیا تھا اور سنہ 2015 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اس ٹورنامنٹ کے چالیس سال مکمل ہو جائیں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں کُل 49 میچ چودہ شہروں میں کھیلے جائیں گے اور یہ ٹورنامنٹ 44 روز جاری رہے گا۔

کواٹر فائنل میلبرن، سڈنی، ایڈیلیڈ اور ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے۔

اسی بارے میں