بلاوائیو: بھارت نے زمبابوے کو شکست دے دی

Image caption پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کو چار صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

بلاوائیو میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت نے 145 رنز کا مطلوبہ ہدف 30.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارت کی جانب سے پجورا اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بھارت کی جانب سے روہت شرما نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 جبکہ سریش رائینہ نے 6 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔

دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ناقابلِ شکست 122 رنز بنائے۔

اس سے پہلے زمبابوے نے بھارت کو جیتنے کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔

زمبابووے کی پوری ٹیم 42.4 اوورز میں 144 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

زمبابوے کی جانب سے ایلٹن چیگمبورہ نے 4 چوکوں کی مدد سے 50 جبکہ میلکم والر نے 35 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے امیت مشرا نے 3، روندرہ جدیجہ نے 2 اور موہت شرما نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کو چار صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ہرارے میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ہرارے میں ہی کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 58 رنز جبکہ اسی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں بھی بھارت نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں