پہلا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقہ جیت گیا

Image caption جنوبی افریقہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز چار ایک سے ہار چکا ہے

کولمبو میں کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو بارہ رنز سے شکست دے دی۔

جمعہ کو کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور بارہ کے سکور پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے تاہم بعد میں ڈومنی نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیتے ہوئے 51 رنز کی اننگ کھیلی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پندرہ رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا کی اننگز میں سوائے سنگاکارا کے کوئی بھی بلے باز جم کر نہیں کھیل سکا۔

سری لنکا کی اننگز میں جہاں کمارا سنگاکارا نے 59 رنز کی اننگ کھیلی وہیں پانچ بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تین رنز ہی بنا سکا۔

جنوبی افریقہ کے ڈرمنی کو 51 رنز بنانے اور تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف میچ قرار دیا گیا۔

تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر سے برتری حاصل ہو گی ہے۔

اس سے پہلے بدھ کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 128 رنز سے شکست دے کر سیریز چار ایک سے جیت لی تھی۔

اسی بارے میں