ہمبن ٹوٹا: سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

Image caption جنوبی افریقہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز پہلے ہی جیت چکا ہے

ہمبن ٹوٹا میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز کا مطلوبہ ہدف 18.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان نے 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 74 جبکہ جے وردھنے نے 7 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ نے 2 جبکہ وین پارنل اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوپلیس نے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے دوسرے نمایاں کھلاڑی جے پی ڈومنی رہے، انھوں نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے لکمال اور مینڈس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز پہلے ہی جیت چکا ہے۔

ہمبن ٹوٹا میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 22 رنز سے ہرایا تھا۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 12 رنز سے شکست دے دی تھی۔

اسی بارے میں