مانٹریال: ندال نے جوکووچ کو شکست دے دی

Image caption ندال نے رواں برس چھتیس میں سے اکیس میچ جیتے ہیں

سپین کے رافیل ندال مانٹریال میں کھیلے جانے والے راجرز کپ کے سیمی فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے۔

ندال نے سیمی فائنل میں جوکووچ کو چھ چار، تین چھ، سات چھ اور سات دو کے فرق سے شکست دی۔

یہ رافیل ندال کی نواک جوکووچ کے خلاف رواں برس کھیلے جانے والے تین میچوں میں دوسری کامیابی تھی۔

ندال نے رواں برس چھتیس میں سے اکیس میچ جیتے ہیں۔

سپین سے تعلق رکھنے والے ندال نے دو گھنٹے اور بیس منٹ میں اپنے حریف کو شکست دی۔

خیال رہے کہ ندال رواں برس ویمبلڈن چیمپئین شپ کے پہلے مرحلے میں سٹیو ڈارسس کے ہاتھوں حیران کن شکست کھا کر ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہو گئے تھے۔

ندال کی شکست کو ویمبلڈن کی تاریخ کی سب سے حیران کن شکست قرار دیا گیا تھا۔

میچ جیتنے کے بعد رافیل ندال نے کہا ’ میرے خیال کے مطابق آج میں نے بہترین کھیل پیش کیا‘۔

ادھر نواک جوکووچ کا کہنا تھا ’ یہ بہت سخت میچ تھا اور میں نے اس میں کافی غلطیاں کیں‘۔

اسی بارے میں