ازارینکا نے سرینا ولیم کو شکست دیدی

Image caption سرینا اور ازارینکا کے درمیان گزشتہ سات گرینڈ سلیم مقابلوں میں سے پانچ کے ٹائٹل تقسیم ہوئے ہیں

بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ازارینکا نے عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کو شکست دے کر اپنا پہلا سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

وکٹوریہ کے ٹینس کرئیر کی یہ سترہویں کامیابی ہے جس میں انہوں نے ڈھائی گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعد میچ جیتا۔

یہ ازارینکا کی سرینا کے مدِ مقابل گزشتہ پندرہ میچوں میں سے تیسری جیت ہے جبکہ اس سال کی دوسری جیت ہے۔

ازارینکا نے کہا کہ ’جس چیز آپ کو ختم نہیں کرتی وہ آپ کو مضبوط بناتی ہے۔‘

ازارینکا نے اس سال دس ٹورنامنٹ کھیلے ہیں مگر وہ اس مہینے کے شروع میں کیلیفورنیا جبکہ اس سے قبل ومبلڈن میں بھی وہ زخمی ہو گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں بہت بہتر محسوس کر رہی ہوں یہ بہت بڑی جیت ہے اور یہ ایک اچھا میچ تھا۔ میں بہت بہت خوش ہوں جیسے میں نے اس میچ میں اپنا کھیل دکھایا۔ یہ ایک زبردست مقابلہ تھا۔‘

ازارینکا نے کہا کہ ’میرا گزشتہ سال بہت مشکل تھا مگر میں کھیل میں واپس آنے پر پرجوش ہوں۔‘

سرینا اور ازارینکا کے درمیان گزشتہ سات گرینڈ سلیم مقابلوں میں سے پانچ کے ٹائٹل تقسیم ہوئے ہیں۔

سرینا نے ازارینکا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ایک زبردست کھلاڑی ہیں اور اس میں یقیناً ایک وجہ ہے کہ وہ گرینڈ سلیم مقابلے جیت رہی ہیں اور اتنا اچھا کھیل پیش کر رہی ہیں۔‘

’ہمارے درمیان ایک اچھی مسابقت ہے اور میرے ان کے مدِ مقابل میچز بہت سخت ہوتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کا سخت مقابلہ کرتی ہیں۔ وہ نمبر دو ہیں اور میں نمبر ایک تو ہمارے درمیان ایک مقابلہ بازی تو ہے جو کہ فائنلز میں ایک دوسرے کے سامنے آنا بھی ہے جو اسے اور بھی دلچسپ بنا دیتی ہے۔‘

اسی بارے میں