سنگا پور: پاکستان بھارت آمنے سامنے

Image caption بھارت پاکستان کے درمیان ہمیشہ سخت مقابلےکی امید کی جاتی ہے

سنگا پور میں جاری تیئس سال سے کم عمر ایشین کرکٹ کونسل کی ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں اتوار کو پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔

بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات کو 46 رنز سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان نے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے 49.5 اوورز میں 208 رنز بنائے جس کے جواب میں متحدہ عرب امارات صرف 162 رنز ہی بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے ایم سی جنیجا نے 76 رنز بنائے۔ جبکہ اے آر پٹیل نے 29 رنز کے عوض چار وکٹ حاصل کیے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے شمیم انور اور وکٹ کیپر ایس پی پاٹل 44 اور 41 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے۔

دوسرے سیمی فائنل میں حماد اعظم کے ناقابل شکست 66 رنز کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو ایک وکٹ سے شکست دی۔

سری لنکا نے مقررہ 50 اورز میں سات وکٹ کے نقصان پر 230 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے جے سندرا نے 94 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 رنز کے عوض پانچ وکٹ حاصل کیے۔

دو سو تیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم پاکستان نے سات گیند قبل ہی مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

اس قبل

اس ٹورنامنٹ میں ایشیا کی کل آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اسی بارے میں