ہرارے: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان فاتح

ہرارے میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے زمبابوے کو 19 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

زمبابوے نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے مسکذادہ نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 جبکہ سین ویلیمز نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان محمد حفیظ نے تین، ذوالفقار بابر نے دو اور انور علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 98 اور کپتان محمد حفیظ نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور ناصر جمشید نے اننگز کا آغاز کیا۔

اس سے پہلے پاکستان نے جمعے کو ہرارے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو پچیس رنز سے شکست دی تھی۔

ہراے میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے جس کے جواب میں زمبابوے نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔

زمبابوے کے دورے میں پاکستانی ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

اسی بارے میں