اوول ٹیسٹ برابر: ایشز سیریز انگلینڈ کے نام

Image caption آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

اوول میں ایشز سیریز پانچواں اور آخری میچ برابر ہو گیا اور سیریز میں انگلینڈ نے تین صفر کی فیصلہ کن برتری برقرار رکھی ہے۔

انگلینڈ کو اوول ٹیسٹ جیتنے کے لیے چوبیس گیندوں پر اکیس رنز درکار تھے اور ابھی اس کی پانچ وکٹیں باقی تھیں کہ میچ خراب روشنی کے باعث ختم کر دیا گیا۔

اتوار کو میچ کے آخری روز انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور ساری ٹیم 377 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا کو انگلینڈ پر 115 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی اور اس نے اپنی دوسری اننگز چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو گیارہ رنز بنا کر ڈکلیئر کرتے ہوئے انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 227 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے تھے اور اس موقع پر انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط لگ رہی تھی کہ میچ خراب روشنی کے سبب ختم کر دیا گیا۔

میچ کے بہترین کھلاڑی واٹسن ٹھہرے جنہوں نے پہلے اننگز میں 178 رنز سکور کیے تھے جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی انگلینڈ کے بیل اور آسٹریلیا کے ہیرس رہے۔

اس سے پہلے سنیچر کو میچ کے چوتھے دن بارش کی وجہ سے کھیل شروع نہیں ہو سکا تھا۔جمعہ کو انگلینڈ نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پہلی اننگز میں رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 245 رنز کی ضرورت تھی اور پہلی اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں اب تک جو روٹ 68 اور کیون پیٹرسن 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل سٹارک نے دو، ہیرس اور لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ نو وکٹوں کے نقصان پر 492 بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔

آسٹریلیا کی اننگ میں واٹسن نے 178 اور سمتھ نے 138 رنز سکور کیے تھے۔

ایشز سیریز میں انگلینڈ کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

اسی بارے میں