ہرارے: زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے دی

ہرارے میں کھیلے جانے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

زمبابوے نے 245 رنز کا مطلوبہ ہدف 48.2 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

زمبابوے کی جانب سے مسکذادہ نے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85 رنز جبکہ برینڈن ٹیلر نے 4 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 43 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سیعد اجمل نے دو جبکہ جنید خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان مصباالحق نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 83 رنز بنائے۔

پاکستان کے دوسرے نمایاں بلے باز محمد حفیظ رہے، انھوں نے 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے برائن وٹوری اور ٹینڈائی چٹارا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسی بارے میں