ڈبلن: انگلینڈ نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

Image caption انگلینڈ کی جانب سے ائین مورگن نے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 124 رنز بنائے

ڈبلن میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے 267 رنز کا مطلوبہ ہدف 43 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات ائین مورگن اور روری بوپارا کی عمدہ بیٹنگ رہی، دونوں بلے بازووں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 226 رنز بنائے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی جانب سے ائین مورگن نے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 124 جبکہ روی بوپارہ نے 10 چوکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے مائیکل کاربری اور لیوک رائٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔

انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور ایک موقع پر 48 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

آئرلینڈ کی جانب سے ٹموتھی جیمز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آئرلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے ویلیم پورٹ فیلڈ نے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 112 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے بوائڈ رینکن نے 4 اور جیمز ٹریڈ ویل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اسی بارے میں