ہرارے: پاکستان 9 وکٹوں پر 249 رنز

ہرارے میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنا لیے۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر سعید اجمل اور راحت علی کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیت 49 اور صفر رن بنائے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور خرم منظور نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کی اننگز شروع ہی سے مشکلات کا شکار ہو گئی۔

پاکستان کے اوپنگ کھلاڑی خرم منظور اور حفیظ ناکام رہے۔ محمد حفیظ 5، خرم منظور 11 اور یونس خان صرف 3 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 جبکہ کپتان مصباح الحق نے 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے پینیگیرا نے تین ماساکازا، اوٹسیا اور چگامبرا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان زمبابوے کے دورے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو ایک سے جبکہ دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت چکا ہے۔

پاکستان کی ٹیم: محمد حفیظ، خرم منظور، مصباح الحق، یونس خان، اظہر علی، اسد شفیق، عدنان اکمل، عبدالرحمان، سعید اجمل، جنید خان اور راحت علی

زمبابوے کی ٹیم: سباندا، موغویو، ماساکازا، سکندر رضا، والر، میچومامے، چیگمبورا ، اوٹسیا، ایس ڈبلیو مسکذادہ ، پینیگیرا اور چتارا

اسی بارے میں