سکواش: ماریہ طور نے نیش کپ جیت لیا

Image caption ماریہ طور نے اپنے کیریئر کا تیسرا ٹائٹل حاصل کر لیا ہے

پاکستان کی پہلے نمبر کی سکواش کی کھلاڑی ماریہ طور نے کینیڈا میں ہونے والے نیش کپ کا فائنل جیت لیا ہے۔

فائنل میں ماریہ نے ٹاپ سیڈ ہالینڈ کی کھلاڑی کو شکست دی۔

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی ماریہ طور کے کیریئر کا یہ تیسرا ویمن سکواش ایسوسی ایشن ٹائٹل ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال ساؤتھ ویسٹ سکواش اوپن اور لبرٹی بیل اوپن اپنے نام کیا تھا۔

پہلے گیم تیرہ گیارہ سے کامیابی کے بعد ماریہ نے اگلے دونوں گیم گیارہ تین اور گیارہ نو سے جیت کر ٹائٹل جیت لیا۔ اپنے کیریئر کا تیسرا ٹائٹل حاصل کر لیا ہے۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں ماریہ نے کینیڈا کی کھلاڑی کو بھی تین سیٹ کے میچ کے بعد شکست دی تھی۔

ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ماریہ نے کہا کہ ہر ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی منزل کی جانب قدم بڑھا رہی ہوں لہٰذا آج کی جیت میرے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

اسی بارے میں