دولت مشترکہ کھیل 2014: بیٹن جنوبی ایشیا کے سفر پر

دولت مشترکہ کھیلوں کا انعقاد سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں سنہ دو ہزار چودہ میں 23 جولائی سے 3 اگست تک ہوگا۔

دولت مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے پہلے اس کا بیٹن ستر ممالک کا سفر کرے گا۔

یہ سفر نو اکتوبر کو بکنگھم پیلس سے شروع ہو چکا ہے جہاں سے یہ گلاسگو گیا اور گیارہ اکتوبر کو انڈیا پہنچا جہاں سنہ دو ہزار دس کے کھیل منعقد ہوئے تھے۔ مشعل سولہ اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

جنوبی ایشیا کے چار ممالک کی دولت مشترکہ کھیلوں کی تاریخ جاننے کے لیے نیچے دیے گئے نقشے میں ان کے ناموں پر کلک کریں۔