آئی سی سی عالمی رینکنگ: سعید اجمل بہترین بالر، محمد حفیظ بہترین آل راؤنڈر

کرکٹ کے نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عالمی ون ڈے کرکٹ کی درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس میں بھارتی ٹیم سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے درجے پر ہے۔

اتوار کو آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی اس رینکنگ میں بھارت 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ آسٹریلیا 114 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے درجے پر ہے۔

تیسرے درجے پر انگلینڈ اور چوتھے درجے پر سری لنکا کی ٹیمیں ہیں۔ پاکستان اس رینکنگ میں چھٹے درجے پر ہے جس کے 101 پوائنٹس ہیں۔

بولنگ کے میدان میں پاکستان کے سعید اجمل پہلے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دوسرے جبکہ تیسرے درجے پر بھارتی بالر رونیدر جڈیجہ ہیں۔

پاکستان ہی کے محمد حفیظ بالنگ کی عالمی درجہ بندی میں دسویں درجے پر ہیں۔

اسی طرح بیٹنگ کے میدان میں بھارت کے ویراٹ کوہلی پہلے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ دوسرے اور آسٹریلیا کے کپتان جارج بیلی تیسرے درجے پر ہیں۔

پاکستانی مصباح الحق بیٹنگ کی عالمی رینکنگ میں 9ویں درجے پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں پاکستانی محمد حفیظ پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور سری لنکا کے دلشان تیسرے درجے پر ہیں۔

پاکستانی شاہد آفریدی اس درجہ بندی میں ساتویں درجے پر ہیں۔

اسی بارے میں