سری لنکا نیوزی لینڈ ون ڈے میچ بارش کی نذر

Image caption سری لنکا کی جانب سے دلشان، سنگاکارا اور میتھیوز نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والا پہلا ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہو گيا ہے۔

اس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے اور مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان، سنگاکارا اور میتھیوز نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

نیوزی لینڈ نے جواب میں چار اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بنائے تھے کہ بارش آ گئی اور بارش کی وجہ سے میچ کو بلا نتیجہ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل اتوار کو ہمبنٹوٹا میں مہندر راج پاکشےگراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صفر کے سکور پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی لیکن اس کے بعد دلشان اور سنگاکارا نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

تلکا رتنے دلشان نے نو چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 81 رنز بنائے جبکہ کمارا سنگاکارا نے نو چوکو اور ایک چھکے کی مدد سے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

سری لنکا کےکپتان اینجلو میتھیوز نے نو چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 74 رنز بنائے اور وہ اخیر تک آوٹ نہیں ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کے ملز نے تین جبکہ میک کلینگھم اور اے پی ڈیوسچ نے دو دو وکٹ لیے۔

سری لنکا کی جانب سے دیموتھ کرن رتنے اور تلک رتنے دلشان نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا کے حالیہ دورے میں تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

اسی بارے میں