پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کی فتح

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ پاکستان نےجنوبی افریقہ کو جیت کے لیے صرف اٹھانوے رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقہ نے ہدف چودہ اعشاریہ تین اوروں میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جنوبی افریقہ آؤٹ ہونے واحد کھلاڑی ہاشم آملہ تھے۔

اس ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز صہیب مقصود اور احمد شہزاد نے کیا۔

اس میچ میں بھی پاکستان کا آغاز بدترین انداز میں ہوا اور چار کےمجموعی سکور پ تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔

اس میچ میں عمر اکمل کے انچاس رن نے پاکستان کو ایک آبرومندانہ سکور بنانے میں مدد کی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی میدان میں نہ ٹھہر سکا۔

بیٹنگ بری طرح ناکام ہوتے دکھائی دیتی تھی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے پہلا اوور ٹوٹسوبے نے کیا اور پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر احمد شہزاد کو آؤٹ کر دیا۔

احمد شہزا د کے آؤٹ ہونے کے بعد شاہد آفریدی کھیلنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ایک روزہ میچوں میں مسلسل دو نصف سنچری سکور کرنے والے صہیب مقصود آؤٹ ہو گئے۔

جن کے پیچھے پیچھے کپتان محمد حفیظ بھی پویلین لوٹ گئے۔

حفیظ اور مقصود دونوں کی ووکٹیں ڈیرل سٹین نے لیں۔ سٹین نے آخری ایک روزہ میچ میں بھی پانچ پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

Image caption پاکستان نے ٹاس جیت کر کھلینے کا فیصلہ کیا

مقصود کے حفیظ میدان میں آئے تھے اور سٹین کی صرف دو گیندوں کا سامنا کر سکے۔ حفیظ کئی مرتبہ سٹین کا نشانہ بن چکے ہیں اور اس مربتہ بھی سٹین نے ہی ان کو واپسی کی راہ دکھائی۔

اس کے بعد شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر باونسر پر ساٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شاہد آفریدی نے صرف دس رن بنائے۔

عبدالرزاق آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے اور اس کے فوراً بعد سہیل تنویر بھی آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف اس سیریز میں پاکستان نے پانچ ایک روزہ میچوں میں صرف ایک میں فتح حاصل کی تھی جبکہ دو ٹسیٹ میچ کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔

پاکستان نے اس میچ میں شعیب ملک اور عبدالرزاق کی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان ٹیم میں