ایشز: پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا خراب آغاز

Image caption ایشز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا کا آغاز بہتر نہیں رہا

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان برزبین میں ایشز سیریز کے پہلے میچ میں پہلے دن کے کھیل کے خاتمے پر آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں پر 273 رنز بنائے تھے۔

چائے کے وقفے پر آسٹریلیا کے 153 رنز پر چھ وکٹیں گر گئی تھیں لیکن وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن اور جانسن کی اچھی بلے بازی کے سبب آسٹریلیا نے قدرے سنبھالا لیا۔

جانسن نے بروڈ کا پانچواں شکار بننے سے قبل دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے جبکہ ہیڈن کھیل ختم ہونے تک 78 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ان کے اوپنر کرس روجرز صرف ایک رنز بنا کر براڈ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس براڈ نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے اور ایک وقت آسٹریلیا کا سکور چار وکٹ کے نقصان پر محض 83 رنز تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 49 رنز بنائے اور انھیں کیون پیٹرسن نے براڈ کی گیند پر آؤٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ 33 سالہ پیٹرسن برزبین میں اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ اس بار پہلے سے کہیں زیادہ فٹ ہیں۔

آسٹریلیا کے کپتان کلارک صرف ایک رنز بنا کر براڈ کا شکار بنے۔

واضح رہے کہ یہ ایشز کی ریٹرن سیریز ہے۔ اس سے قبل رواں سال اگست میں انگلینڈ میں ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تین صفر سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں