سنچورین: بارش کی وجہ سے میچ منسوخ

سنچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں بارش کی وجہ سے بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین ایک روزہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل بارش کے باعث بھارت کی اننگز شروع نہیں ہو سکی۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیتنے کے لیے 302 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اووروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا۔

جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 28 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد کوئنٹن ڈی کاک اور اے بی ڈویلیرز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 171 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ دونوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئی سنچریاں سکور کیں۔

سنچورین کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کی اہم بات جنوبی افریقہ کے بلےباز کوئنٹن ڈی کاک کی مسلسل تیسری سنچری تھی۔

انھوں نے نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 101 رنز جبکہ اے بی ڈویلیرز نے چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے چار اور محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ تین میچوں پر مشتمل سیریز پہلے ہی جیت چکا ہے۔

ڈربن میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 134 رنز سے جب کہ جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں بھی جنوبی افریقہ نے بھارت کو 141 رنز سے شکست دے تھی۔

اسی بارے میں