بھارت کبڈی کا عالمی چیمپئن

Image caption سنہ 2013 کے عالمی کبڈی چیمپیئن شپ کا فائنل جیت کر بھارت نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا ہے۔

بھارت نے پاکستان کو کبڈی کے چوتھے عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں نو پوائنٹس سے ہرا کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔

بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کے گرو نانک سٹیڈیم میں سنیچر کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو48-39 سے شکست دی۔

ہاف ٹائم سے پہلے بھارت کو پاکستان پر صرف 2 پوائنس کی سبقت حاصل تھی لیکن میچ کا دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی بھارتی ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

سنہ 2013 کے عالمی کبڈی چیمپئن شپ کا فائنل جیت کر بھارت نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا ہے۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں امریکی ٹیم کو 51 - 33 سے ہرایا تھا۔پاکستان فائنل کے علاوہ پوری چیمپئن شپ میں ناقابلِ شکست رہا تھا اور گروپ بی میں اپنے تمام میچ جیت چکا تھا۔

گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ، سرائی لیون، ڈنمارک، کینیڈا اور سکاٹ لینڈ تھے۔

پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کبڈی کے عالمی کپ کا فائنل میچ کے موقع پر پاکستانی پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے کہا کہ’اگر پاکستان جیت گیا تو آپ کا پڑوسی جیت گیا اور آپ ہمیں مبارک باد دے سکتے ہیں۔‘

پاکستان کی سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے مطابق میاں شہباز شریف نے جو بھارت کے دورے پر ہیں اس خواہش کا اظہار کیا کہ کبڈی کا ئندہ عالمی چیمپئن شپ کا انعقاد لاہور میں ہو۔

اسی بارے میں