حفیظ کی سنچری، سری لنکا کا ٹارگٹ 327

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے پچاس اوورز میں 326 رنز بنا کر سری لنکا کو 327 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی اننگز کی خاص بات محمد حفیظ کی سنچری تھی جو 140 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور اس کے نتیجہ میچ کے چلنے کے ساتھ ساتھ سامنے آیا۔

پاکستانی اوپنر شرجیل خان نوآن کولاسیکرا کے ہاتھوں دو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

احمد شہزاد نے محمد حفیظ کا ساتھ دیا اور 81 رنز بنا کر ملنگا کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔

اسی طرح مصباح الحق نے 40 صہیب مقصود نے 21 اور عمر اکمل نے 23 رنز بنائے۔

شاہد آفریدی محض دو رنز بنا کر ملنگا کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔

Image caption محمد حفیظ سنچری سکور کرنے کے بعد شجدہ ریز ہیں

سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 2 جبکہ نوآن کولاسیکرا اور ملنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔پانچ میچوں کی اس سیریز میں اب تک سنسنی خیز اور کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں اور اب تک سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

شارجہ میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 11 رنز سے فتح حاصل کی تھی اور دبئی میں دوسرا ون ڈے سری لنکا نے دو وکٹوں سے جیتا۔

ان دونوں میچوں کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا تھا۔

تیسرے میچ سے قبل پاکستان نے اپنی فاسٹ بولنگ کا شعبہ مضبوط کرنے کے لیے تجربہ کار بولر عمر گل کو متحدہ عرب امارات طلب کیا ہے اور انھیں تیسرے ون ڈے میں کھلایا جا سکتا ہے۔

عمر گُل سھیل تنویر کی جگہ لیں گے جو پہلے دو میچز میں بہت مہنگے پڑے تھے۔

سری لنکا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اسی بارے میں