احمد شہزاد پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ

Image caption احمد شہزاد نے اس سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے

آئی سی سی کے میچ ریفری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

احمد شہزاد سری لنکن بیٹسمین تلکارتنے دلشان کے ساتھ جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے۔

یہ واقعہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں اس وقت پیش آیا جب احمد شہزاد اور دلشان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اس دوران احمد شہزاد نے انھیں دھکا دیا۔

میچ کے امپائرز نے اس واقعے کی رپورٹ کی تھی جس کے بعد میچ ریفری ڈیوڈ بون نے احمد شہزاد کو آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے لیول ٹو کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

احمد شہزاد نے چونکہ اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی لہذا اس معاملے کی مکمل سماعت نہیں ہوئی۔

پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں ابھی بہت کرکٹ کھیلنی ہے جبکہ دلشان نے جتنی کرکٹ کھیلنی تھی وہ کھیل چکے لہذا اس طرح کے واقعے کا ان پر نہیں بلکہ احمد شہزاد پر زیادہ اثر پڑسکتا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں سیریز میں ابھی تک کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کے بغیر کھیلی گئی ہے۔

پانچ میچوں کی سیریز میں اسوقت پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

اسی بارے میں