میلبرن ٹیسٹ: پہلا دن آسٹریلیا کے نام

Image caption آسٹریلیا میں جاری ایشز سیریز میں میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

میلبرن میں چوتھے ایشز ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے آسٹریلیا نے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے ہیں۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر کیون پیٹرسن اور ٹِم بریسنن کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیت 67 اور ایک رنز بنایا تھا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور مائیکل کاربیری نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے مائیکل کاربیری نے 38 جب کہ ایلسٹر کک اور ائین بیل نے 27، 27 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ریان ہیرس، مچل جانسن نے دو دو جب کہ پیٹر سڈل اور شین واٹسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والے ٹسیٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آسٹریلیا میں جاری ایشز سیریز میں میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

اسی بارے میں