شارجہ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption پاکستان کو سیریز بچانے کے لیے میچ جیتنا ضروری ہے

شارجہ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ پاکستان نے راحت علی، بلاول بھٹی اور محمد حفیظ کی جگہ محمد طلحہ، عبدالرحمان اور اظہر علی کو شامل کیا ہے۔

تفصیلی سکور کارڈ

ٹیم میں تبدیلیاں متوقع: ڈیو واٹمور

دوسرے ٹسیٹ میں جہاں پاکستان کی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئی تھی وہیں بالنگ اتنی موثر ثابت نہیں ہو سکی جتنی اس سے توقع کی جا رہی تھی۔

سعید اجمل دو ٹیسٹ میچوں کے بعد یہ گلا کرتے نظر آئے کہ انھوں نے اپنے کریئر میں کبھی اتنی بے جان وکٹیں نہیں دیکھیں جہاں انھیں کسی قسم کی کوئی مدد حاصل نہ ہوئی ہو۔ سیعد اجمل کو دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انچاس اووروں تک کوئی وکٹ نہیں ملی۔

دوسرے ٹیسٹ کی دونوں ہی اننگز میں پاکستان کے صف اول کے بلے باز احمد شہزاد، خرم منظور اور عبدالحفیظ جہاں پاکستان کو پراعتماد آغاز فراہم کرنے میں ناکام ہوئے وہیں مڈل آڈر کے بلے باز بشمول کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار کھلاڑی یونس خان اور اسد شفیق بھی ٹیم کو استحکام فراہم نہ کر سکے۔

اسی بارے میں