اینڈی مری آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اینڈی مری کوارٹر فائنل میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر سے مدِ مقابل ہوں گے

برطانیہ کے ٹینس کھلاڑی اینڈی مری، سپین کے رافیئل ندال، وکٹوریہ ازارینکا اور اگنی اشکا ردوانسکا آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

اینڈی مری نے فرانس کے سٹیفین رابرٹ کو دو گھنٹے اور 42 منٹ میں چھ ایک، چھ دو، چھ سات، چھ آٹھ اور چھ دو کے فرق سے شکست دی۔

اینڈی مری کوارٹر فائنل میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر سے مدِ مقابل ہوں گے۔

اپنی جیت کے بعد اینڈی مری کا کہنا تھا کہ انھوں نے میچ کے دوران 95 فیصد اپنا تسلط قائم رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ کے تیسرے سیٹ کے دوران وہ اچھا کھیل پیش نہیں کر سکا تاہم چوتھے سیٹ میں انھوں نے بہتر کھیل پیش کیا۔

ادھر سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے فرانس نے فرانس کے جوولفریڈ تسونگا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

17 مرتبہ ٹینس کے گرینڈ سلام مقابلے جیتنے والے سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے فرانس کے جوولفریڈ تسونگا کو چھ تین، سات پانچ اور چھ چار سے شکست دی۔

آسٹریلین اوپن کے دیگر مقابلوں میں سپین کے رافیل ندال نے جاپان کے ٹینس کھلاڑی کی نیشی کوری کو سات چھ، سات تین، سات پانچ، سات چھ اور سات تین سے ہرایا۔

دوسری جانب بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ازارینکا بھی آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

وکٹوریہ ازارینکا نے اپنی حریف کو چھ تین اور چھ دو کے فرق سے شکست دی۔

بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ازارینکا کی آسٹریلین اوپن جیتنے کی امیدیں اس وقت بڑھ گئیں جب خواتین ٹینس میں سنگلز درجہ بندی میں عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمز کے بعد آسٹریلین اوپن کی مضبوط دعویدار روس کی ماریا شاراپووا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی بارے میں