میلبرن ٹی 20: آسٹریلیا آٹھ وکٹوں سے فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption آسٹریلیا کی جانب سے جارج بیلے نے 60 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر میچ اور سیریز جیت لی۔

میلبرن میں جمعہ کو کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو اس کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 130 رنز ہی بنا سکی۔

انگلش اننگز کے دوران کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور نہ ہی کوئی بڑی شراکت بن سکی۔

انگلینڈ کی جانب سے بٹلر 22 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وڈ نے دو جبکہ سٹارک، کولٹر اور موئر ہیڈ نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں آسٹریلیا نے مقررہ ہدف پندرہویں اوور میں ہی صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلوی فتح میں اہم کردار جارج بیلی اور کیمرون وائٹ کا رہا جنھوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔

بیلی 60 جبکہ وائٹ 57 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس فتح کے نتیجے میں آسٹریلیا کو تین میچوں کی اس سیریز میں دو صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔

سیریز نے پہلے میچ میں ہوبارٹ میں میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ دو فروری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں