آک لینڈ: نیوزی لینڈ نے بھارت کو 40 رنز سے ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption نیوزی لینڈ کے برینڈن مکلم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ نے بھارت کو 40 رنز سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 406 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 366 رنز بنا سکی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور چتیشور پجارا نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

میچ کے چوتھے دن بھارت کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب چتیشور پجارا 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں شیکھر دھون نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 115 جب کہ وراٹ کوہلی نے 12 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔

دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 126 رنز کا اضافہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں نِیل ویگنر نے چار جب کہ ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤدی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے نیوزی کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی اور اس نے بھارت کو جیتنے کے لیے 406 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں راس ٹیلر نے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد شامی اور ایشانت شرما نے تین تین جب کہ ظہیر خان نے دو اور جڈیجا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

نیوزی لینڈ کے برینڈن مکلم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں