بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن پر عائد پابندی ختم

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے سنہ 2012 میں بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن پر لگائی گئی پابندی اٹھا لی ہے۔

یہ پابندی سنہ 2012 میں بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن میں ان عہدیداروں کو منتخب کرنے پر لگائی گئی تھی جن پر بدعنوانی کے الزامات تھے۔

تاہم چند روز قبل ہونے والے انتخابات کو آئی او سی نے شفاف قرار دیا اور اس کے ساتھ اولمپک ایسوسی ایشن پر لگائی گئی پابندی اٹھا لی۔

واضح رہے روس میں جاری سرمائی اولمپک میں بھارتی کھلاڑی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے پرچم تلے حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم اس پابندی کے خاتمے کے بعد وہ بھارتی پرچم تلے کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اسی بارے میں