سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 61 رنز سے ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption سنگاکارا 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو61 رنز سے شکست دے دی ہے۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 290 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تفصیلی سکور کارڈ

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 43 اوورز میں 228 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جمعرات کو ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کے دونوں اوپنر 34 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔

اس موقع پر کماراسنگاکارا نے پرینّجن کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت قائم کی۔

اس دوران سنگاکارا نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔ وہ 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پریّنجن نے بھی نصف سنچری بنائی اور وہ 60 رنز بنا کر روبیل حسن کی وکٹ بنے۔

آخر میں اینجلو میتھیوز کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت سری لنکن ٹیم 289 رنز کے سکور تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔

میتھیوز نے 39 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم کی جانب سے اے حق نے 42 اور مشفیق الرحیم نے 79 رنز سکور کیے۔ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

اس ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

اسی بارے میں