ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 رنز بنائے

ایشیا کپ کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

سری لنکا نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 جب کہ چتورنگا ڈی سلوا نے پانچ چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔

سری لنکا کی بیٹنگ ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی اور صرف چار اوروں میں اس کے تین نامور بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے امین الاسلام نے دو، ضیاالرحمن، عرفات سنی اور محمود اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلکے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

پاکستان کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انعامل اور رحمان نے ایک بار پھر ٹیم کو عمدہ آغاز مہیا کیا۔

بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 72 کے سکور پر گری۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی وکٹیں وقفے سے گرتی رہیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے انعامل نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل، پریرا، اجنتھا مینڈس اور پری آنجا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میزبان بنگلہ دیش اس ٹورنامنٹ میں کوئی میچ بھی نہیں جیت سکا ہے۔

اسی بارے میں