’بائرن کو شکست دی جاسکتی ہے‘

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

چیمپیئنز لیگ میں منگل کو جرمنی کے فٹبال کلب بائرن میونخ اور برطانوی فٹ بال کلب آرسنل کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

پچھلے سیزن میں بائرن نے آرسنل کو شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ بائرن میونخ اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہا ہے۔ اس سیزن میں بائرن میونخ ابھی تک اپنے سولہ میچ تواتر سے جیتتا چلا آ رہا ہے۔

چیمپیئنز لیگ ٹیبل میں بائرن پہلے نمبر پر ہے جبکہ دوسرے نمبر کی ٹیم اور بائرن میونخ کے درمیان بیس پوائنٹس کا فرق ہے۔

بائرن میونخ نے پچھلے سال چیمپیئنز لیگ کے علاوہ جرمن لیگ اور جرمن کپ بھی جیتا تھا۔

تاہم آرسنل کے مینیجر آرسنی وینگر کا کہنا ہے کہ تاریخ ہماری ٹیم کو حوصلہ دیتی ہے کہ ہم بائرن کو شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ’ہمیں معلوم ہے کہ ہم بائرن کو شکست دے سکتے ہیں کیونکہ ہم ماضی میں ایسا کرچکے ہیں۔ میری ٹیم پرعزم ہے۔‘

وینگر نے مزید کہا کہ بائرن کو شکست دی جا سکتی ہے اور یہی سب سے اہم بات ہے۔ ’جیتنے کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا اور یقین کے ساتھ میدان میں اترنا پڑے گا۔‘

اسی بارے میں