مچل جانسن کی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں شرکت مشکوک

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption جانسن آسٹریلیا کی ٹیم کے میچ جیتنے والے کھلاڑی ہیں

آسٹریلیا کے تیز رفتار بالر میچل جانسن کے پاؤں میں انفیکشن کی وجہ سے ان کی ٹی ٹوئنٹی کے عالمی کپ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کحی جانب سے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جانسن کی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں حتمی فصیلہ ابھی کیا جانا باقی ہے اور جانسن کی ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیشں روانگی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم سولہ مارچ کو بنگلہ دیش پہنچ رہی ہے۔

جانسن آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں زیر علاج ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے بعد ان کے پاؤں میں چوٹ لگ جانے کی وجہ سے انفیکشن ہو گیا تھا۔

بتیس سالہ جانسن کی جارحانہ بالنگ نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں آسٹریلیا کی فیصلہ کن فتح اور اس کے بعد جنوبی افریقہ کو ان کی سرزمین پر ایک کے مقابلے میں دو میچوں سے شکست دینے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف میڈیکل آفیسر جسٹن پالونی نے کہا کہ جانسن کا مستقل معائنہ کیا جا رہا ہے اور جب تک اس بات کا مکمل طور پر اطمنان نہیں کر لیا جاتا کہ ان کا زخم بھر گیا ہے اس وقت تک انھیں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اسی بارے میں