ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ میں دو میچ کھیلے جائیں گے

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption دونوں میچ بنگلہ دیش کے شمال مشرقی علاقے سلہٹ میں واقع سلہٹ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھیلے جانے والے دو میچوں میں پہلے آئر لینڈ اور زمبابوے اور دوسرے میچ میں نیدرلینڈز اور متحدہ عرب امارات مدِمقابل ہوں گے۔

پیر کو کھیلے جانے والے یہ دونوں میچ بنگلہ دیش کے شمال مشرقی علاقے سلہٹ میں واقع سلہٹ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

آئر لینڈ اور زمبابوے کا میچ بنگلہ دیش کے معیاری وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔

آئرلینڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں چوتھی بار حصہ لے رہی ہے۔ 2009 میں آئرلینڈ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچی جبکہ 2010 اور 2012 میں گروپ سٹیج ہی میں رہ سکی۔

دوسری جانب زمبابوے 2007، 2010 اور 2012 میں گروپ سٹیج ہی تک رہ سکی جبکہ اس نے 2009 میں حصہ نہیں لیا تھا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا میچ نیدرلینڈز اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سلہٹ سٹیڈیم ہی میں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ بنگلہ دیش کے معیاری وقت کے مطابق ساڑے سات بجے شروع ہو گا۔

نیدرلینڈز اس ٹورنامنٹ میں دوسری بار حصہ لے رہا ہے۔ اس سے قبل 2009 میں یہ ٹیم گروپ سٹیج ہی سے باہر ہوگئی تھی۔

اس کے مدِمقابل متحدہ عرب امارات کی ٹیم ہے جو اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار حصہ لے رہی ہے۔

اسی بارے میں